RJ آزاد نے گلوکاری میں دوبارہ واپسی کافیصلہ کرلیا۔

معروف گلوکار و RJ ذوالفقار آزاد نے گلوکاری میں دوبارہ واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ذوالفقار آذاد نے کہاکہ وہ کچھ عرصہ قبل گلوکاری سے کنارہ کشی اختیار کر چکے تھے جس سے ان کے پرستاروں میں سراسمیگی پھیل چکی تھی انہوں نے کہاکہ پرستاروں کے بیحد اصرار پر انہوں نے واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے اور ابہت جلد وہ مقامی سٹوڈیو میں اپنے نئے گانے کی ریکارڈنگ کا آغاز کردینگے ذوالفقار آزاد نے مذید کہاکہ اس سے قبل ان کا البم ’’ماہی ماہی‘‘ جسے ساز گولڈ پروڈکشن نے ملک بھرمیں ریلیز کیا تھا جس نے ملک گیر شہرت حاصل کی تھی ان کی کنارہ کشی سے پرستار انہیں بار بار واپسی کا کہ رہے تھے اب انشا ء اللہ نئے گانے کے ساتھ واپسی سے ان کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ جائیگی اور وہ دوبارہ واپسی پر انہیں خوش آمدید کہیں گے۔

شیئرکریں