غفار لہری نے شوزکے لیئے 4 نئی آئٹمز تیار کرلیں۔

پرستار ہر شومیں کچھ نیا مانگتے تھے اس لیئے یہ نئی آئٹمز تیار کی ہیں جو ان کے پرستاروں کو پسند آئیں گی۔غفار لہری

معروف فلم ،ٹی وی آرٹسٹ و کامیڈین غفار لہری نے شوزکے لیئے 4 نئی آئٹمز تیار کرلیں۔ایک ملاقات کے دوران غفار لہری نے بتایاکہ اس سے قبل ان کی خواجہ سرا والی پرفارمنس نے بہت دھوم مچائی ہوئی تھی اور پرستار اسے بہت پسند کررہے تھے مگر ایک عرصہ سے ان کی فرمائشیں آرہی تھیں کہ نئی آئٹمز بھی چاہیئے اس لیئے انہوں نے چار نئی آئیٹمز بھی تیار کرلی ہیں۔غفار لہری نے کہاکہ انہوں نے اپنے پرستاروں کے لیئے ایک گانا بھی تیار کرلیا ہے جسے وہ اپنے شوزمیں پرفارم کیا کریں گے۔اس گانے میں ان کا گیٹ اپ بھی چینج ہوگاجسے پرستار سراہیں گے۔غفار لہری نے مذید کہاکہ حالیہ کراچی کا ٹور بہت اچھا رہا جہاں پر انہیں بیحد عزت اور پیار سے نوازا گیا۔
انجم شہزاد

شیئرکریں