گزشتہ سال ہونے والے آئی پی ایل، میں شالیمار تھیٹر نے میدان مارا تھا
پاکستان کے معروف ویب چینل انر پاکستان کے زیراہتمام پنجاب بھر کے تھیئٹرز کے درمیان کرکٹ کے مقابلے آئی پی ایل کا دوسرا رونڈ مارچ کے آخری ہفتے میں منعقد ہو رہا ہے گزشتہ سال منعقد ہونے والے آئی پی ایل میں تھیٹر سے میل کی 8 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ دو فیمیل ٹیمیں تھیں شالیمار تھیٹر ٹیموں کی کپتانی کے فرائض شاہد خان نے سرانجام دئیے جبکہ الحمرا کی ٹیموں کے کپتان افروز خان تھے اور یہ مقابلہ شالیمار تھیٹر نے جیتا جبکہ خواتین کی دو ٹیموں میں ایک کی کپتان میگھا اور دوسرے کی کپتان آفرین تھی جن میں خواتین کی ٹیموں کا مقابلہ آفرین نے جیتا آئی پی ایل کے آرگنائزرز قربان پرنس اور خضر عباس ہے ایک ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ آئی پی ایل کے شاندار انعقاد کا سہرا انر پاکستان کے سر یہ پہلی دفعہ پاکستان میں ہوا ہے کہ تھئیٹر کے فنکاروں کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ کروایا گیا اور حالیہ مقابلے بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اس دفعہ بھی آٹھ میل اوردو فیمل ٹیمیں حصہ لیں گی یہ ایک فیملی ایونٹ ہے جس کے لئے باقاعدہ پاسز جاری کیے جائیں گے جن کی کوئی قیمت نہیں ہوگی جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافی کے علاوہ کیش پرائز بھی دیے جائیں گے ،آئی پی ایل کے انعقاد کے لئے آجکل تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں اور یہ میچز لاہور میں باری سٹوڈیو کے گراؤنڈ میں ہوں گے
انجم شہزاد