پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک) کے زیر اہتمام چوک اعظم لیہ سے مدعو کیے گئے مہمان شاعر، ادیب، محقق و کالم نگار ناصر ملک کے ساتھ ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا

تقریب میں ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ اظہار خیال کرنے والوں میں حافظ مظفر محسن، وسیم عباس، خاقان حیدر غازی، سید فراست بخاری اور ڈاکٹر صغرا صدف شامل تھے۔ مقررین نے کہا کہ ناصر ملک بہت اچھے شاعر اور نثر نگار ہیں انھوں نے ادب کے تمام شعبوں میں طبع آزمائی کی ہے۔ لاہور کے ادبی ماحول کی گہما گہمی سے دوری کے باوجود ادبی حلقوں میں اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ اُن کی شاعری معاشرے کے پسماندہ طبقے کے جذبات کی ترجمانی کرتی ہے۔ انھوں نے اپنے اشاعتی ادارے ’’اُردو سخن‘‘ کے تحت سات سو کے قریب کتب شائع کروائی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ناصر ملک نے اپنا کلام سامعین کے سامنے پیش کر کے خوب داد وصول کی جبکہ سجاد بری نے شاہ حسین کا عارفانہ کلام پیش کر کے سماعتوں میں رس گھول دیا۔ اس تقریب میں نظامت کے فرائض حکیم ملک سلیم اختر نے سرانجام دئیے۔ ڈائریکٹر جنرل پِلاک کی طرف سے ادارے کی چھپی ہوئی کتب کا تحفہ مہمان شاعر پیش کیا گیا۔

شیئرکریں