انڈس میوزیکل اینڈ ایوارڈ شوکے انعقاد کا مقصد عوام کو ایک پیغام دینا ہے۔ کامران حیات

اس پروگرام کو منعقد کرکے نئی نسل کوبتانا ہے کہ پہلا پیار والدین کا ہوتا ہے۔ اسداکرام

لاہور(شوبزرپورٹر)اسلام آباد میں معروف آرگنائزرکامران حیات انڈس میوزیکل ایوارڈ شو کے لیئے مصروف عمل ہیں۔ایک ملاقات کے وران انہوں نے بتایا کہ ہم اپنے ہر پروگرام میں عوام کو ایک پیغام دیتے ہیں لیکن اس بار ہم والدین اور بچوں کے پیار پر اس تقریب کا انعقاد کیا ہے۔صدر انڈس ہوم اسداکرام نے کہاکہ ہمارا مقصد فنڈز یا ایڈورٹائزمنٹ نہیں ہے ہم سب بزنس پرسن ہیں اور ہم ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انڈس اولڈ ایج ہوم سے ان بیمار بزرگ و بیوہ خواتین کو سہارا ملتاہے جن کی اولاد یا تو ان کو چھوڑ کر جاچکی ہے یا وہ اس قابل نہیں ہیں ہمیں آنیوالی نسل میں والدین کے پیار کو اجاگر کرنا ہے رہنما انڈس ہوم نعیم گل نے کہاکہ ہم پاکستان میں شوبز کے بھی ان بے سہارا لوگوں کا سہارا بنیں گے جنہوں نے ساری زندگی اپنے فن کی بدولت پاکستان کا نام روشن کیا۔انہوں نے کہاکہ اسی سلسلہ میں انڈس ہوم ویلفئیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اس پروگرام کو منعقد کرکے نئی نسل کوبتانا ہے کہ پہلا پیار والدین کا ہوتا ہے ان کی عزت کو فروغ دینا ہی ہمارا مقصد ہے اور ہمیشہ یہی عزم رہے گا۔ہمیں زندگی کے ہر سفر میں آگے بڑھنے کی دعائیں دینے والوں کو ہم کیسے پیچھے چھوڑ سکتے ہیں اور ان کی دعاؤں کے بغیر ہم کامیابی بھی حاصل نہیں کر سکتے۔انہوں نے مذید کہاکہ ہمارے اس کار خیر میں سماجی و سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ فنکار بھی شامل ہو رہے ہیں۔ہم ملک بھر میں انڈس فاؤنڈیشن کے تحت فری عوامی تفریحی و فلاحی پروگرام کا انعقاد کرکے اس مقدس پیغام کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں گے۔

شیئرکریں