ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان زیر اہتمام ہفتہ کشمیر بعنوان “کشمیر ہمارا ہے” کے سلسلے میں 2فروری کو الحمراء ادبی بیٹھک شاھراہ قائد اعظم لاہور میں مشاعرہ اور سیمینار منعقد کیا جائے گا۔

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل و چئیرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے بتایا ہے کہ کشمیر کے سلسلے میں جدوجہد آزادی کشمیر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک مشاعرہ اور سیمینار 2 فروری کو الحمراء ادبی بیٹھک شاھراہ قائد اعظم لاہور شام 5 بجے منعقد کیا جائے گا۔ نامور شعراء، ادبی وسماجی شخصیات شریک ہونگیں۔ اور کشمیر کی جدوجہد پرروشنی ڈالیں گے اور شعراء اپنا کلام پیش کریں گے۔

شیئرکریں