ترکی میں پاکستانی کونسل جنرل کا بڑا بیان آگیا
ترکی میں پاکستانی قونصل جنرل بلال پاشا نےکہا کہ اداکارہ روحی بانوکی ہمشیرہ روبینہ یاسمین اور بھانجے عبدالرحمن سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اداکارہ روحی بانو کی میت کو پاکستان پہنچانے کے لئے ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اگر مالی طور پر معاونت کی ضرورت پڑی تو وہ بھی پاکستانی سفارتخانہ کرنے کو تیار ہے ۔بلال پاشا نے کہا کہ مرحوم روحی بانو کے بھانجے استنبول میں رہتے ہیں وہ ہمارے پاس آئے تھے ،روحی بانوکے خاندان نے سفارتخانے کو بتایا کہ ڈاکٹرز نے انہیں تجویز کیا کہ روحی بانوکی میت کی ایسی صورتحال نہیں ہے کہ ان کی میت کو پاکستان لے جایا جائے ،لہذا ان کی میت کو سفر سے بچایا جائے اور جلد تدفین کردی جائے ۔بلال پاشانے کہا کہ غمزدہ خاندان نے ڈاکٹرز کی تجویز پر روحی بانو کی امانتا تدفین کی ہے ،خاندان نے واضح کیا کہ جب بھی دو،تین ،چار ہفتے یا دو ماہ میں میت کو پاکستان لے جانا پڑا تو آپ(پاکستانی سفاتخانہ) کوآگاہ کریں گے۔بلال پاشا نے مذید بتایا کہ اس دوران پاکستانی سفارتخانہ نے غمزدہ خاندان کو یقین دلایا کہ انہیں جس قسم کی بھی مدد کی ضرروت پڑی تو ہم کریں گے کیونکہ روحی بانو لیجنڈاداکارہ تھیں ہمارے لئے اعزاز کی بات ہوگی کہ ہم اپنی لیجنڈ اداکارہ کے لئے کچھ کرسکیں ۔ہم تمام قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔ اگر مالی معاونت کی ضرورت بھی پڑی تووہ بھی پاکستانی سفارتخانہ کرنے کو تیار ہیں ،خاندان جو بھی فیصلہ کرے گا ہم ان کے ساتھ کھڑے ہونگے۔سفارتخانہ غمزدہ خاندان کے ساتھ رابطہ میں رہے گا ،ہفتہ میں فون کرکے پوچھتے رہیں گے ۔ڈاکٹرز کا مسلہ ہویا قبرستان کے معاملات ،ان تمام معاملات میں غمزدہ خاندان کی مدد کی جائے گی۔ہم پہلے بھی کچھ پاکستانیوں کو امانتاتدفین کے حوالے سے اقدامات کرچکے ہیں اور ان کی میت کو پاکستان پہنچانے کے بندوبست کرچکے ہیں