مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں اپنا البم لاہور میں لانچ کرونگی ان خیالات کا اظہار انڈین گلوکارہ نے لاہور پریس کلب میں ایک بھر پور پریس کانفرنس کے دوران کیا اور کہا کہ اس البم کے گانے میں جمعہ کے روز الحمرا کلچرل کمپلیکس مین پرفارم کرونگی میرا خواب تھا کہ پاکستان آوںاور میں خوش ہوں کے میں لاہور آئی اور میں نے وہ محاورہ بھی سنا ہوا ہے کہ جنے لاہور نی ویکھیا او جمیا نہیں اور میں سمجھتی ہوں کہ میں اب پیدا ہوئی ہوں
میں نے پاکستانی گلوکاروں کو بھی بہت سنا ہے استاد نصرت فتح علی خان اور عابدہ پروین میرے پسندیدہ گلوکار ہیں اور ان کی سی ڈیز اکثر میری گاڑی میں رہتی ہیں مست مست میرا پسندیدہ کھانا ہے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کی اپنے البم کے گانوں کی ویڈیوز بھی بنا رہی ہوں جو جب لانچ کر دی جائیں گی پاکستان آنا میرا ایک خواب تھا جو پورا ہوگیا