اس گانے کی شوٹنگ باغ جناح میں گذشتہ روز کی گئی جس میں دانش اور فضاءنے ماڈلنگ کی جبکہ اس گانے کے ڈائریکٹر علی شیر تھے۔ا س گانے کی کمپوزر ساجد علی ساجی اور میوزک ارینجر کامران اختر ہیں۔ گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے بتایا
کہ اس گانے کا ویڈیو آئندہ ہفتے اس کا ٹیزر لانچ کردیا جائیگا جبکہ چند روز بعد ہی پاکستان اور امریکہ سے ویڈیو ریلیز کردیا جائیگا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مستقبل میں میوزک کے حوالے سے چند ایک میگا پراجیکٹس پلان کئے ہیں جن میں سے ایک بولی وڈ سنگرز کیساتھ بھی پراجیکٹ شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں امریکہ میں ہی کمارسانو، ادت نارائن ، کویتاکرشنا مورتی، سونونگھم سے ملاقاتیں کرچکا ہوں ۔
شیئرکریں