ماڈل بیا خان کی سالگرہ تقریب، فنکاروں کی کثیر تعداد کی شرکت

لائبہ خان نے تمام مہمانوں کا خود استقبال کیا، فنکاروں نے گیت سنا کر محفل کو گرمائے رکھا

لائبہ خان اور شاہ رخ علی کی پرفارمنس کو خوب سراہا گیا، فنکاروں کا ہلہ گلہ، ایسی تقریبات مل بیٹھنے کا بہانہ ہوتی ہیں

رپورٹ، انجم شہزاد

شوبز حلقوں میں آئے روز فنکاروں کی سالگرہ تقریب آجکل ایسا فنکشن ہے جس میں رونق دیکھنے میں آتی ہے، ورنہ پہلے فلموں کی اوپننگ یا دیگر مواقع پر فنکاروں کا ہجوم دیکھنے میں آتا ہے، اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ فنکار ایک دوسرے کو اپنی فیملی سمجھتے ہیں، جب بھی کسی فنکار کی سالگرہ ہوتی تو فنکار آپس میں خوب ہلہ گلہ کرتے ہیں، ایسی ہی ایک تقریب گزشتہ دنوں لاہور میں ہوئی، جس میں فلم، ٹی وی، سٹیج کے فنکاروں کے علاوہ صحافت اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، یہ سالگرہ تقریب تھی نو خیز ماڈل و اداکارہ بیا خان کی، جو کہ لائبہ خان کی چھوٹی بہن ہیں، اور بیا خان نے نہائت مختصر عرصہ میں اپنی منفرد پہچان بنائی ہے، جبکہ لائبہ خان آجکل شوبز حلقوں میں ہاٹ کیک بنی ہوئی ہے، جس میں ایک اہم رول فلمسٹار ، اداکارہ و گلوکارہ میگھا کے نئے ویڈیو سانگ’’اینڈ ہو گیا‘‘ کی ویڈیو ہے، جس میں لائبہ خان نے بولڈ ڈریسنگ کی ہے، ویسے بھی اپنے اخلاق کی وجہ سے شوبز حلقوں اور میڈیا میں فیورٹ سمجھی جاتی ہے، بیا خان کی سالگرہ کا چرچا کافی دن پہلے ہی شوبز حلقوں میں سنا جا رہا تھا ، سالگرہ تقریب ایک نجی چینل کے آفس کی بالائی منزل پر منائی گئی، جس کے انتظامات آئی کیو پروڈکشن کے روح رواں اعزاز قریشی کے ذمہ تھے، جو اپنے فرائض نہائت احسن طریقے سے سرانجام دے رہے تھے، لائبہ خان تمام مہمانوں کو بذات خود ویلکم کر رہی تھی، سالگرہ تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض نامور کمپیئر وسیم حسن کے سپرد تھے جنہوں نے فردا فردا تمام مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور تعارف بھی کروایا،وسیم حسن ے ساتھ فلک بٹ نے بھی کمپیئرنگ میں ان کا ساتھ دیا، تقریب میں سنگرز نے پرفارم بھی کیا جن میں عمران نیازی،احمد نواز، خلیل حیدر، نصرت سردول، عینی طاہرہ،ربیعہ منہاس، مہرین حسن،عمران ناصر، مسز ناصر بیراج اور دیگر نے گانے سنائے جن پر ساتھی فنکار بھنگڑے بھی ڈالتے رہے ، تقریب میں جن نامور افراد نے شرکت کی ان میں پیفا کے چیئرمین مختار احمد ، صدر پیفا عمران رشید، ربیعہ منہاس، فلک بٹ، مہرین حسن، جرار رضوی، خلیل حیدر، احمد نواز، غلام عباس، زوہیب رمضان بھٹی، سہیل آفندی، و حید اقبال،، نینا سنینا بٹ، میاں راشد فرزند، رمضان خان، عالیہ بخاری،آئنہ خان،عینی طاہرہ، عبیرہ،ظفر عباس کھچی، چیئرمین نیشنل میڈیا کمیونٹی اصغر بھٹی،اور شاہ رخ علی کے علاوہ ماڈلز، اداکاراوں، اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، صحافت کے شعبہ سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی جن میں ندیم نظر، شہزاد فراموش، ظہیر شیخ، خضر عباس، سید وقار رضوی ( ٹا ئیگر شاہ )سید ندیم عباس، ملک آصف شہزاد،میاں وقاص، اور دیگر پرنٹ اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے افراد شریک ہوئے، بیا خان کی سالگرہ تقریب آن ٹی وی پر لایؤ دکھائی گئی، تقریب میں چینل کے سی ای او سید فریاد گیلانی اور ان کے ٹیم ممبران نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب میں بیا خان کے آتے ہی سیلفی گروپ بھی میدان میں آگیا جس وجہ سے کیک تھوڑا بعد میں کاٹا گیا، مہمانوں نے بیا خان کے لیئے تحائف اور پھولوں کے گلدستے دیئے اور تصاویر بنوایءں، تقریب میں سنگرز کی پرفارمنس پر شاہ رخ علی اور لائبہ خان بھی پرفارم کرتے رہے،فنکاروں کے ہجوم میں بیا خان نے سالگرہ کا کیک کاٹا تو ہر طرف ہیپی برتھ ڈے کی آوازیں گونجنے لگیں، اس موقع پر لائبہ خان اور بیا خان مہمانوں کو کیک کھلاتی رہیں، بیاخان اور لائبہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ ہماری خوشی میں شریک ہوئے مہمانوں کی کھانے سے تواضع کی گئی، اس موقع پر حاضرین کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات ہوتی رہنی چاہیں کیونکہ یہ مل بیٹھنے کا بہانہ ہوتی ہیں، فنکاروں نے سالگرہ تقریب میں خوب ہلہ گلہ کیا اور خوب انجوائے کیا،

شیئرکریں
  • 56
    Shares