پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ کے باوجود فن موسیقی زوال کا شکار ہے۔ زوہیب رمضان بھٹی

معروف ڈائریکٹر و پروڈیوسر زوہیب رمضان بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان موسیقی کے ٹیلنٹ سے بھرا پڑا ہے ہر روز ملک کے کسی کونے سے سوشل میڈیا پر کوئ نا کوئی آواز وائرل ہو جاتی ہے مگر مرکز میں یہ فن اب زوال کا شکار ہے۔
زوہیب بھٹی کا مزید کہنا تھس کہ گلوکار خود ہی شاعر ہے اور خود ہی کمپوزر جس کی وجہ دوسرے کے فن پر اعتماد کی کمی ہے۔۔۔ بہت سارے گلوکاروں کی کئ سالوں سے نا وڈیو آئی اور نا ہی آڈیو۔ ایسے میں کئی موسمی گلوکار پیدا ہوگئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ری مکس کی جگہ اب کوور سونگ آگیا جس سے آڈیو اور وڈیو دونوں کے پیسے بچانے کی خاطر سنگر بار بار ایک ہی گانا گارہے ہیں اور اچھا سننے کے خواہش مند اب نئی موسیقی سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔
موسیقی اب ریاض اور ریاضت کے بغیر ہے، پاکستان جیسے شہر میں آج بھی کسی ٹی وی چینل پر نا کوئی میوزک رئلٹی شو ہے اور نا ہی موسیقی کو لے کر کوئی ایوارڈ شو اور جو چند ہوئے بھی تو وہ خود نقائص سے بھرپور اور کریڈیبیلیٹی سے محروم تھے

شیئرکریں