رائٹر ، ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کی فلم’’آئی ہیٹ لو‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں

فلم کی کہانی، پیار محبت سے لبریز اور طنزو مزاح سے بھرپور معاشرتی مسائل کی عکاس ہے

فلم کی کاسٹ میں فلم ٹی وی، سٹیج کے نامور فنکاروں کا حسین سنگم دیکھنے کو ملے گا، جبکہ نئے فنکار سکرین پر تازگی کا احساس دلائیں گے

رپورٹ، انجم شہزاد

پاکستان فلم انڈسٹری جو گزشتہ کچھ عرصہ قبل زوال کیجانب گامزن تھی، نئے خون کی آمد کے ساتھ اس میں کچھ کچھ جان آئی ہے، لاہور کی فلموں کے ساتھ ساتھ کراچی سے بنائی گئی چند فلموں نے واضع کامیابی حاصل کی تو فلم انڈسٹری میں چھایا جمود ختم ہوا اور نئے نئے لوگ بھی فلم بنانے کی جانب گامزن ہوئے، مگر کچھ عرصہ تو کافی تعداد میں فلمیں بنیں مگر پھر سال میں چند فلمیں بنائی جانے لگیں کیونکہ یہاں لوگ لکیر کے فقیر ہیں، تو جیسی فلم کامیاب ہوئی ویسی فلمیں بنانے لگے تو وہ کامیابی نا ملی، کراچی کی فلموں میں تھوڑی پرابلم یہ بھی ہے کہ وہ ڈرامہ نظر آتی یا ٹیلی فلم سے کچھ بہتر مگر فلم کے لیئے جو میٹریل چاہیئے اس کی سمجھ کراچی والوں کو کم آ رہی، اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ انڈسٹری کے نامور لوگ مل جل کے فلم بنائیں تا کہ انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوں، آج بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو اس انڈسٹری کی بہتری اور بحالی کے لیئے کام کرنا چاہتے ہیں، ایسے ہی ایک قابل ڈائریکٹر اور رائٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں، جن کا سٹیج کی دنیا میں کافی نام ہے، کہ انہوں کے فحاشی عریانی کو کامیابی کا ذریعہ نہیں بنایا، فلم انڈسٹری میں آئے تو اس سے پہلے دو فلمیں’’پینڈو پرنس‘‘اور ’’چھمو ٹانگے والی‘‘ بنا چکے ہیں، جو ریلیز بھی ہوئیں، گو کہ وہ زیادہ کامیاب نا ہو سکیں مگر ڈاکٹر اجمل ملک کے حوصلے پست نا ہوئے وہ اب بھی نئے جوش اور ولولے کے ساتھ فلم ’’آئی ہیٹ لو‘‘بنا رہے ہیں،جس کی کہانی بہت زبردست ہے، جبکہ اس فلم کی کاسٹ میں فلم ٹی وی سٹیج کے فنکاروں کا حسین سنگم دیکھنے میں آئے گا، اور طند نئے فنکار بھی اس فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں،گزشتہ دنوں فلم کے سیٹ پر جانے کا اتفاق ہوا تو فلم کے رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے بتایا’’آئی ہیٹ لو‘‘ کی کہانی بہت ڈیفرنٹ ہے،اس فلم میں جہاں پیار محبت ہے، لو سٹوری ہے، کسی کو پیار ہے، کوئی پیار سے دور ہے، اور دوسرا اس فلم میں جو پہلو اہم ہے وہ ملکی موجودہ صورتحال بھی ہے، کہ موجودہ دور میں کیا مشکلات ہیں، عام عوام کن مشکلات کا شکار ہیں، وہ بھی اس میں ڈسکس کی گئی ہے، ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ کہانی پر بڑی محنت کی ہے، کرداروں کی مناسبت سے فنکاروں کا انتخاب عمل میں آیا، فلم میں جہاں سینئرز کام کر رہے ہیں، وہیں، فلم ٹی وی، سٹیج کے فنکار بھی کام کر رہے ہیں، جبکہ میں نے سکرین پر تازگی کے احساس کے لیئے نئے چہرے بھی کاسٹ کیئے ہیں، ان فنکاروں پر محنت بھی کر رہا ہوں مجھے امید ہے کہ وہ نئے فنکار فلم انڈسٹری کی ضرورت بن جائیں گے، ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ میرے ساتھ کیمرہ مین آفتاب احمد افی ہیں، جو ڈرامہ اور فلم کے حوالے سے بڑا نام ہیں، وہ اس فلم کے لیئے بہت محنت کر رہے ہیں،اس کا رزلٹ سکرین پر نظر آئے گا، فلم کی کاسٹ کے حوالے سے بتاتے ہوئے ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ فلم کی کاسٹ میں ببرک شاہ، سونو بھٹی، کامران مجاہد، فرحان علی، آفرین پری، دیا جٹ، روینہ خان،شاہد خان، عظیم وکی،اور فلمسٹار شاہدمین کاسٹ میں شامل ہیں، جبکہ میوزک کے لیئے بھی بہت اچھے میوزک ڈائریکٹر کا انتخاب کیا گیا ہے، فلم کا میوزک ابی خان نے ترتیب دیا ہے، جبکہ گلوکاروں میں گلاب،سائرہ نسیم، اور وارث بیگ شامل ہیں،شاعر،رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک، اور پروڈیوسر سونو بھٹی ہیں،اس موقع پر فلم کے کیمرہ مین آفتاب احمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر اجمل ملک باصلاحیت ڈائریکٹر ہیں، فلم کے ایک ایک فریم پر محنت کر اور کروا رہے ہیں، ’’آئی ہیٹ لو‘‘فلم انڈسٹری میں بہتری کی نوید لے کر آئے گی، فلم کا اہم کردار ببرک شاہ کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں نے خود بھی بطور ڈائریکٹر فلم بنائی ہے مگر ڈاکٹر اجمل کے ساتھ کام کر کے اچھا لگا، کہانی بھی مضبوط ہے ضرور کامیاب ہو گی، کامران مجاہد نے کہا کہ ڈاکٹر اجمل ملک ہر کردار پر بھرپور محنت کر رہے ہیں، ایسے ڈائریکٹرز کو فلمیں بنانی چاہیٗں، دیا جٹ نے کہا کہ میرا کردار پرفارمنس سے بھرپور ہے، روینہ خان نے کہا کہ شوپیس والے کرداروں میں کبھی کام نہیں کیا، ڈاکٹر اجمل ملک نے کہانی اور میرا کردار بتایا تو فورا ہامی بھر لی، فرحان علی نے کہا کہ میں پہلی دفعہ فلم میں کام کر رہا ہوں سب سینئرز بھی سمجھا رہے ہیں، جس سے میرے اندر کام کا حوصلہ پیدا ہوا، ڈاکٹر اجمل ملک نے میرے کردار پر بڑی محنت کی ہے، آفرین پری نے کہا کہ کہانی اتنی مضبو ط ہے کہ ہر کردار اپنی اپنی جگہ اہم ہے، اور ایک سے بڑھ کر ایک ہے مجھے اس فلم سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں فلمساز اور اداکار سونو بھٹی نے کہا کہ جب بھی فلم انڈسٹری میں رونقیں بحال ہوئیں لاہور کی فلموں سے ہوں گی، لاہور میں کافی کام ہو رہا ہے، ڈاکٹر اجمل ملک نے لو، رومانس، مزاح، اور معاشرتی مسائل کی عکاس کہانی لکھی ہے مجھے پسند آئی تو میں نے فورا ہامی بھر لی کہ میں پروڈیوس کروں گا فلم میں ایک نہائت اہم رول بھی کر رہا ہوں جسے میرے پرستار پسند کریں گے، سونو بھٹی نے کہا کہ ’’آئی ہیٹ لو‘‘ فلم انڈسٹری میں ٹرینڈ سیٹر ثابت ہوگی

شیئرکریں