فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار اداکار اور ٹیکنیشنز نے شرکت کی
پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار پرویز رانا کی برسی گزشتہ دنوں ایورنیو سٹوڈیو میں ہوئی
جس میں فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی برسی کا اہتمام پرویز رانا کے بیٹے علی رانا اور حیدر رانا نے کیا جبکہ پرسی میں جن نامور افراد نے شرکت کی ان میں فلمسٹار شان ذولفقارعلی مانا ہدایت کار مسعود بٹ ساجد علی ساجد عابد علی نمبو پرویز کلیم اچھی خان زیڈ اے زلفی اشفاق کاظمی چودھری اعجاز کامران افضل بٹ دیگر رائٹر پروڈیوسر اور اداکاروں کے علاوہ ٹیکنیشنز کی کثیر تعداد نےشرکت کی نعت خوانی قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی اور اور ختم پاک کے
ؐبعد کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا پرویز رانا کے بیٹوں حیدر رانا اور علی رانا نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال بھی اپنے والد کی برسی ایورنیو سٹوڈیو میں منائی تھی اس دفعہ بھی ان کی برسی اسٹوڈیو میں آ کے ان کے ساتھیوں کے ساتھ ہی کی ۔ ہے ہمارے والد نے زیادہ عرصہ فلم انڈسٹری میں گزارا اس لئے ہم ان کی برسی بھی انڈسٹری میں آکر ہی کرتے ہیں ہم نے اپنے والد کے نام زندہ رکھنے کے لیے اسٹوڈیو میں آفس بنایا ہے اور جلد ہی پروڈکشن بھی سٹارٹ کر رہے ہیں انہوں نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے والد کے لئے اسی طرح دعا کرتے رہے
رپورٹ، انجم شہزاد