لاہور(شوبزرپورٹر)شادی بیاہ کے حالیہ سیزن کے پیش نظر سلیبرٹی میک اپ اسٹائلسٹ مونا جے نے ایک خصوصی میڈیا بیٹھک کا انتظام کیا جس کا انعقاد مونا جے سالون اینڈ میک اپ اسٹائلسٹ اسپا میں ہوا۔سیشن کا آغاز مختصر سے تعارف سے ہوا جس کے بعد مونا جے نے دلہن میک اپ کے حوالے سے کار آمد ٹِپس بتائیں۔ ا س موقع پر بطورماڈلز ایشا، بینا، کومل، تالیا، زارا، فریحہ، ماہی بلوچ اور ہمیرہ کے ساتھ شرکا کے لئے اس سیشن کو مزید مفید اور دلچسپ بنایا گیا۔ماڈلز کے چہروں کو باکمال میک کے زریعے دُلہن کا روپ خوش نما بنایا گیا جس کے بعد مونا جے نے ہر ماڈل کے بال سنوارے۔اس خوبصورتی کو چار چاند لگائے معروف ڈیزائنرز شیریں لکڈا والا اور مونا عمران کے ملبوسات نے جب کہ ماڈلز نے اورنامنٹ جیولرزکے دیدہ زیب زیورات پہنے اور ایک مکمل دلہن کا روپ اپنایا۔سیشن کا خاص پہلو ماڈلز کی جانب سے فیشن پریزینٹیشن رہی جس میں دلہنوں کا مکمل روپ نظر آیا۔اس کے بعد سوال و جواب کا مرحلے میں160مونا جے نے میڈیا نمائندگان کے سوالوں160کے جواب دئیے۔ یہ دلفریب سیشن مہمانوں160کی آپس میں160بات چیت اور تصاویر کیساتھ اختتام پزیر ہوا۔

دلہن میک اپ کے حوالے سے بیوٹی سیشن: شادی کے شادیانے موناجے کے سنگ
شیئرکریں