لائبہ خان اپنے نئے ویڈیو’’اینڈ ہوگیا‘‘ کی کامیابی پر خوش

میگھا جی اور وریندرسنگھ کے گانے میں کام کرکے بہت مزہ آیا،پرستاروں کا پسندکرنے پر شکریہ اداکرتی ہوں۔لائبہ خان

لاہور(شوبزرپورٹر)معروف اداکارہ وماڈل لائبہ خان اپنے نئے ویڈیو’’اینڈ ہوگیا ‘‘کی کامیابی پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ و گلوکارہ میگھا جی اور بھارتی بھنگڑا سٹار وریندر سنگھ کے گائے ہوئے مشترکہ گانے ’’اینڈ ہوگیا‘‘ کو میگھا جی آفیشل چینل پر ریلیز کیا گیا جس کی پبلسٹی مہم بھارت میں بھی چلائی گئی اس ویڈیومیں اداکارہ و ماڈل لائبہ خان نے ماڈلنگ کی تھی ۔جس میں ان کا کام بہت زیادہ پسند کیا جارہاہے۔ایک ملاقات کے دوران لائبہ خان نے بتایاکہ انہیں بیحد خوشی ہو رہی ہے کہ ان کا نیا ویڈیو دنیا بھرمیں مقبولیت حاصل کررہاہے جس کا واضح ثبوت اس ویڈیو پر ہونے والے دنیا بھر سے کمنٹس اور مبارکبادیں ہیں ۔لائبہ خان نے مذید کہا کہ اپنی اس کامیابی کا سارا کریڈٹ وہ میگھا جی کو دیتی ہیں جنہوں نے اس گانے کو گایا اور پرموٹ کیا میں آئندہ بھی میگھا جی کے ساتھ ایسے پراجیکٹس کرتی رہوں گی۔

شیئرکریں