وسیم قریشی اور انعم چوہدری کا نیا ویڈیو’’ریشمی ستاری والا چولا‘‘ ایک لاکھ سے زائد ویوز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

لاہور(شوبزرپورٹر)گلوکار وسیم قریشی اور انعم چوہدری کا نیا ویڈیو’’ریشمی ستاری والا چولاسوہنیا‘‘ یوٹیوب پر ایک لاکھ سے زائد ویوز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا،تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو گذشتہ دنوں تھر پروڈکشن نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیا پر ریلیز کیا تھا جس نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے ہی ایک لاکھ سے زائد ویوز حاصل کرلیئے۔ایک ملاقات کے دوران وسیم قریشی نے بتایاکہ انہیں بیحد خوشی ہے کہ ان کا اور انعم چوہدری کا نیا مشترکہ گیت سوشل میڈیا پر بے پناہ مقبولیت حاصل کررہا ہے اور وہ اتنی زیادہ پسندیدگی پر اپنے پرستاروں کے بیحد مشکور ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وسیم قریشی نے بتایاکہ ان کا یہ انعم چوہدری کے ساتھ دوسرا ویڈیو ہے جس نے بے پنا ہ کامیابی حاصل کی ہے اور انشا ء اللہ وہ آئندہ بھی اپنے پرستاروں کی اس خواہش کو ضرور پورا کرتے رہیں گے اس گانے کی موسیقی استاد خاور حسین نے ترتیب دی تھی جبکہ اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن محبوب ملک نے دی تھی اور اسے زوم میڈیا کے پلیٹ فارم سے تیار کیا گیا تھا

شیئرکریں