پاکستان فلم انڈسٹری اب بہتری کی جانب گامزن ہے۔ دیاجٹ

وہ وقت دور نہیں جب ہماری فلمیں انٹرنیشنل سطح پر سراہی اور دیکھی جائینگی۔انٹرویو
لاہور(شوبزرپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری اب بہتری کی جانب گامزن ہے۔وہ وقت دور نہیں جب ہماری فلمیں انٹرنیشنل سطح پر سراہی اور دیکھی جائینگی۔ان خیالات کا اظہارنووارداداکارہ و ماڈل دیا جٹ نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ایک سوال کے جواب میں دیا جٹ نے کہاکہ پہلے کی بہ نسبت اب ہماری فلمیں کافی بہتر بن رہی ہیں فلموں کا سکرپٹ بہت جاندار اور مضبوط ہوگیا ہے انشا ء اللہ اب وہ وقت دور نہیں کہ ہماری نئی فلمیں بین الاقوامی مارکیٹ کی مجبوری بن جائیں گی۔دیا جٹ نے مذید کہاکہ میں نے اپنے آغاز سے ہی ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے اس عید پر میری دو فلمیں آرہی ہیں جن میں انہوں نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کا کردار بھی بہت پاور فل ہے انہیں امید ہے کہ ان کی اداکاری کو ان فلموں میں سراہا جائیگا۔

شیئرکریں
  • 11
    Shares