اردو فلموں ’’مجاز‘‘ اور ’’لندن لو‘‘ کی افتتاح تقریب پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں منعقد کی جائیگی۔

لاہور(شوبزرپورٹر)ہدائتکار جاوید ورک کی دو نئی اردو فلموں ’’مجاز‘‘ اور’’لندن لو‘‘ کی افتتاحی تقریب کل(بروزاتوار) پنجابی کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں منعقد کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق ہدائتکار جاوید ورک اپنی دو نئی فلموں ’’مجاز‘‘ اور ’’لندن لو‘‘ کا آغاز کرنے جارہے ہیں جن کا افتتاح کل پنجابی کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں ایک تقریب کے دوران کیا جائیگا اس افتتاحی تقریب میں فلم ’’مجاز‘‘ کے پروڈیوسر شہزاد اقبال اور’’ لندن لو‘‘ کے پروڈیوسر ملک ذوالفقارعلی بھی خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔ان فلموں کو J&S آرٹ پروڈکشن کے بینرتلے مکمل کیا جائیگا اس افتتاحی تقریب میں پروڈکشن ہاؤس کا ایک سال مکمل ہونے پر ایک ایوارڈشوکا انعقاد بھی کیا جائیگا جس میں اداکاروں ،تکنیک کاروں اور گلوکاروں کو ایوارڈز سے نوازا جائیگا ان افتتاحی تقریبات کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات وکلچر فیاض الحسن چوہان اور ڈاکٹر صغریٰ صدف ڈی جی پلاک ہوں گی۔جبکہ اداکار بہار بیگم،نغمہ بیگم،فلمسٹار شاہد،جرار رضوی،ودیگر سمیت فلم کی کاسٹ سحرش خان،تہمینہ خان،ہنی،شہزاد اقبال،ظفر لودھی،باطن فاروقی،عالیہ بخاری،کوثر عروج،افشیں رانی،راجہ تنویرسویرہ،ابوبکر،اور طاہر چغتائی بھی شریک ہوں گے۔

شیئرکریں