انتظار کی گھڑیاں ختم ،بیا خان آج برتھ ڈے گرل بنیں گی۔

اداکار بلاول علی خان اقبال ٹاؤن میں سالگرہ تقریب منعقد کریں گے۔۔شوبز اور میڈیاسے وابستہ افراد شریک ہوں گے۔

لاہور(شوبزرپورٹر)انتظار کی گھڑیاں ختم،معروف اداکارہ و ماڈل بیاخان آج برتھ ڈے گرل بنیں گی۔تفصیلات کے مطابق بیاخان کی سالگرہ آج علامہ اقبال ٹاؤن میں منعقدکی جائیگی جس کے آرگنائزر معروف اداکار بلاول علی خان ہوں گے۔اس سالگرہ تقریب میں شوبز او رصحافت سے وابستہ افراد شریک ہوں گے۔اداکارہ لائبہ خان جو کہ بیا خان کی بڑی بہن بھی ہیں نے میڈیا اور شوبز سے وابستہ افراد کو دعوت نامے دے دئیے ایک ملاقات کے دوران بیاخان نے بتایاکہ ان کی سالگرہ کے لیئے ان سے زیادہ ان کے میڈیا اور شوبز فرینڈ اور ان کے پرستار زیادہ خوش تھے اور روز اس سے سالگرہ تقریب اور تاریخ کا پوچھتے رہتے تھے جس پر انہوں نے دن ،تاریخ اور جگہ فائنل کرلی ہے اور اب انشا ء االلہ کل وہ سب دوستوں کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹیں گی۔ایک سوال کے جواب میں بیاخان نے کہاکہ ان کی سالگرہ پر شوبز سے وابستہ افراد نے جو ویڈیو پیغامات بھیجے ہیں ان پر وہ ان سب کی بہت زیادہ مشکور ہیں ابتک انہیں گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ،نوازانجم،میاں انجم شہزاد،احمد نواز،میگھا جی ،بھارت سے گلوکار وریندر سنگھ،مسکان جے اور دیگر اداکار ،گلوکار و صحافی دوست شامل ہیں جن کا وہ شکریہ اداکرتی ہیں۔اس سالگرہ تقریب میں میوزیکل شوکا انعقاد بھی کیا جائیگا جس میں معروف گلوکار بھی پرفارم کریں گے۔

شیئرکریں