گلوکارو پروموٹر جاوید باجوہ،اور گلوکارہ شاریقہ جلد قطر میں ایک ساتھ پرفارم کریں گے

قطر میں مقیم پاکستانی گلوکار اور ملینیم ایونٹس کمپنی کے چیف آرگنائزر جاوید باجوہ نے پاکستانی گلوکارہ شاریقہ کے ساتھ اپنی کمپنی کے ذریعہ معاہدہ کر لیا جلد ہی گلوکارہ قطر میں پرفارم کریں گی اس کے علاوہ جلد ہی جاوید باجوہ پاکستان آئیں گے پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی دونوں گلوکار ایک ساتھ پرفارم کریں گے اور نئے گانے ریکارڈ کروائیں گے جاوید باجوہ نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کی شاریقہ باصلاحیت گلوکارہ ہے میں اور میری کمپنی نے ملکی ٹیلنٹ کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے کا عزم کررکھا ہے اسی سلسلے کی کڑی ہے کہ جلد ہم بیرون ملک ایک ثقافتی طائفہ لے کر جا رہے ہیں جو مختلف ممالک میں پرفارم کرے گا جس میں پاکستان اور ہمسایہ ملک کے نامور فنکاروں کے ساتھ نئے فنکار بھی شامل ہوں گے

شیئرکریں