جب سے دوبارہ لاہور سینٹر کے پروگرام مینجر کی ذمہ داری سنبھالی ہے پروڈکشن میں بہتری کے اقدامات کررہا ہوں
کچھ عرصہ پہلے تک پی ٹی وی کے ڈراموں اور پروگرامز کا ہر طرف چرچا ہوا کرتا تھا پھر پرائیویٹ پروڈکشن اور چینل آنے کی وجہ سے ناظرین کا دھیان اس طرف چلا گیا حالانکہ پی ٹی وی نے ہر دور میں معیاری پروڈکشن پیش کی ہے مگر گزشتہ کچھ عرصہ سے پی ٹی وی کی رونقیں ماند پڑچکی تھی مگر جب سے میں نے بطور پروگرام مینیجر اور ہمارے جنرل مینیجر سیف الدین نے ذمہ داری سنبھالی ہے ہم نے لاہور سینٹر میں پروڈکشن کے حوالے سے بہت سے ہنگامی اقدامات کیے ہیں لاہور سینٹر سے اس وقت مارننگ شو کے علاوہ برنچ ایٹ ہوم ریگولر پروگرام چل رہے ہیں جب کہ اب میوزک کے پروگرامز کے علاوہ دو نئے ڈرامہ سیریل سٹارٹ ہو رہے ہیں جب کہ پنجابی زبان میں سیٹ کام منجی کتھے ڈاوں بھی آن ائیر ہیں چودھری افتخار ورک نے کہا کہ اس کے علاوہ میں نے اپنے پروڈیوسرز سے نئے آئیڈیاز بھی مانگے ہیں جن میں پنجابی ڈرامہ جگ بیتی اور کچھ کوئز شو سٹیج شو اور دیگر پروگرام شامل ہوں گے ہمارے جنرل مینجر سیف الدین اور میں ایسے اقدامات کر رہے ہیں کہ پی ٹی وی لاہور سینٹر کی رونقیں دوبارہ بحال ہوں
انجم شہزاد