آنے والی فلمیں انڈسٹری میں دھوم مچا دیں گی – وسیم چیمہ

آغاز سٹیج ڈرامے سے کیا پھر ماڈلنگ ٹی وی ڈرامہ اورفلموں میں بے حد مصروف ہوں

میں نے آغاز سٹیج ڈرامے سے کیا پاکستان اور ہمسایہ ملک میں جا کر بھی پرفارم کیا کمرشل تھیٹر کی بجائے سنجیدہ تھیٹر میں کام کیا اور پھر ماڈلنگ ٹی وی ڈرامہ اورفلموں میں مصروف ہوگیا ان خیالات کا اظہار ماڈل اداکار و فلمسٹار وسیم چیمہ نے ایک ملاقات میں کیا ایک سوال کے جواب میں وسیم چیمہ نے کہا کمرشل تھیٹر میں کام کرنے کا کبھی بھی شوق نہیں رہا میں آج جو کچھ بھی ہوں میں نے اداکاری سٹیج سے سیکھی بہت سے برینڈ شوٹ کیے اور پھر فلموں میں کام کا آغاز کیا اداکاری میرے خون میں شامل ہے کیونکہ میرے والد صاحب نے 30 سال سے زیادہ عرصہ فلم انڈسٹری میں گزارا وسیم چیمہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا میری آنے والی فلموں میں سید نور کی بھائی وانٹڈ عدیل پی کے کی جنگ اور بلال لاشاری کی مولاجٹ کے علاوہ کاف کنگنا شامل ہیں جبکہ جو فلمیں ریلیز ہو چکی ہے ان میں لاہور سے آگے کوئی کچھ کر گزر اور زندہ بھاگ شامل ہیں زندہ بھاگ میں انڈین سٹار نصیرالدین شاہ کے ساتھ کام کیا ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا وسیم چیمہ نے کہا کہ ندیم چیمہ کی آنے والی فلم دہلی گیٹ سے مجھے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اس فلم میں میرا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے وسیم چیمہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤں پر جلد کھڑی ہوجائے گی

شیئرکریں