پاکستان ٹیلی وژن لاہور مرکز کے جنرل منیجر سیف الدین نے معروف ٹی وی اداکارہ زوحی بانو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.

انہوں نے سٹیج اور فلم میں بھی اپنی اداکاری کے جوھر دکھانے مگر ان کی اصل پہچان ٹی وی ہے

اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہ فن اداکاری کو منفرد اسلوب دینے والی روحی بانو نہایت با صلاحیت ادکارہ تھیں. انہوں نے کہا کہ روحی بانو ایک عہد تھیں ان کی اداکاری مدتوں یا د رکھی جائے گی.

روحی بانو نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 70 کی دہائی میں پی ٹی وی سے کیا. انہوں نے پی ٹی وی کے ناظرین کو درجنوں مقبول ڈرامے دیے جن میں
کانچ کا پل
گرد باد حیات
سراب
زرد گلاب
گھائل
ایک حقیقت ایک افسانہ
ایک محبت سو افسانے
اور کئی دوسرے سیریل اور ڈرامے شامل ہیں

انجم شہزاد

شیئرکریں