روحی بانو جیسی با صلاحیت اداکارہ کی کار کردگی کی بدولت پی ٹی وی کے ڈراموں کو عروج نصیب ہوا۔ فیاض الحسن چوہان

ان کی وفات سے فن اداکاری کے شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔فیاض الحسن چوہان

ان کی وفات سے فن اداکاری کے شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔فیاض الحسن چوہان

صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ روحی بانو جیسی اداکارہ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ وہ بلاشبہ ایک عظیم اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنی لازوال اداکاری سے اپنے مداحوں کے دلوں پر انمٹ نقوش ثبت کیے ہیں۔ ان کی وفات سے فن اداکاری کے شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے آج معروف اداکارہ روحی بانو کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے روحی بانو مرحومہ کی فن کے فروغ کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ روحی بانومنجھی ہوئی ور سٹائل اداکارہ تھیں۔ روحی بانو کے مداح ان کی لازوال اداکاری کوکبھی بھول نہیں پائیں گے۔اس با صلاحیت اداکارہ کی کار کردگی کی بدولت پی ٹی وی کے ڈراموں کو عروج نصیب ہوا۔ بدقسمتی سے بیماری اور مسائل کی وجہ سے روحی بانو اپنی عمر کے آخری ایام میں پریشانیوں کا شکار رہیں۔مرحومہ کی فن کے فروغ کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھاجائے گا۔ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے۔

شیئرکریں
  • 7
    Shares