پنجاب حکومت نے بسنت نہ منانے کا فیصلہ کر لیا ہے

پنجاب حکومت نے بسنت نہ منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سینئیر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بسنت نہ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جب کہ بسنت سے متعلق حکومت کی طرف سے کل تفصیلی جواب جمع کروایا جائے گا۔علیم خان کا کہنا ہے کہ بسنت نہ منانے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ محفوظ بسنت کی تیاری کے لیے 4 سے 6 ماہ کی ورکنگ درکار ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ادارے ذمے داریاں پوری کریں تو ایسی سرگرمیاں ہو سکتی ہیں۔
خیال رہے کہ دسمبر میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے فروری 2019 کے دوسرے ہفتے میں بسنت منانے کا اعلان کیا تھا۔
پنجاب حکومت کے بسنت منانے کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا جس پر عدالت نے حکومت پنجاب سے اس حوالے سے وضاحت بھی طلب کی تھی۔

شیئرکریں
  • 5
    Shares