پلے بوائے کی ریلیز سے قبل ہی رومان خان اور کرن نور کی جوڑی سپرہٹ

فروری کے وسط سے شروع ہونے والی نئی فلم فرسٹ لو میں بھی کرن نور رومان خان کی جوڑی جلوے بکھیریں گی

نئی اردو فلم پلےبوائے کی ریلیز سے قبل ہی اسٹیج کی نامور اداکارہ کرن نور اور رومان خان کی جوڑی فلمی حلقوں میں موضوع بحث بن گئی اور فلم پلے بوائے کے گانوں کی دھوم مچ گئی جس کے بعد یہی جوڑی اب نئی فلم فرسٹ لو میں بھی ایک ساتھ دیکھنے کو ملے گی پروڈیوسر رائٹر اور ڈائریکٹر رومان خان نے ایک ملاقات میں بتایا کہ میں اپنے چاہنے والوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میری کرن نور کے ساتھ جوڑی کو پسند کیا یہی وجہ ہے کہ نئی فلم میں بھی ہم ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں امید ہے ہماری جوڑی فلم ڈسٹری میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی
انجم شہزاد

شیئرکریں
  • 13
    Shares