گلوکارہ دیپا کرن اور علی بدر میانداد کے نئے گانے جانو دلم کی ویڈیو ریلیز کے لئے تیار

گلوکار ہ دیبا کرن اور گلوکار موسیقار علی بدرمیاںداد کے نئے گانے جانو دلم کی ویڈیو ویڈیو ڈائریکٹر عدیل پی کے نے مکمل کر لی اس گانے کی شاعری اور کمپوزیشن علی بدرمیاندادخان کی ہے جب کہ میوزک ارینجمنٹ کامران اختر نے کی ہے دیبا کرن نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جس طرح میرے پرستاروں نے راحت فتح علی خان کے ساتھ میرا گانا پسند کیا تھا اسی طرح اب علی بدرمیاندادخان کے ساتھ یہ گانا بھی پسند کیا جائے گا علی بدرمیاندادخان نے کہا کہ دیبا کرن باصلاحیت گلوکارہ ہیں ان کے ساتھ ڈیوٹ گانا کر کے اچھا لگا عدیل پی کے نے ویڈیو بہت اچھی بنائی ہے جسے ہمارے پرستار ضرور پسند کریں گے
انجم شہزاد

شیئرکریں