آجکل نئے پراجیکٹس میں مصروف ہونے کی وجہ سے دبئی پرفارم کرنے نہیں جا سکا- سکندر بدرمیاندادخان

ہمسایہ ملک سے فلم میں اداکاری کی آفر ہے مگر میں نے انکار کر دیا

آج کل اپنے نئے پراجیکٹس میں بہت زیادہ مصروف ہوں نئے گیت غزلیں اور صوفی کلام ریکارڈ کر رہا ہوں جس کی وجہ سے نئے سال کے شو کیلئے دبئی بھی نہیں جا سکا ان خیالات کا اظہار ایک ملاقات میں سکندر بدرمیاندادخان نے کیا پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اور میرا بھائی علی بدرمیاںداد آج کل نئے گیت اور غزلوں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں ہم نے صوفی گائیکی میں ہپ ہاپ پاپ اور راک کا حسین امتزاج پیش کیا ہے جلد ہی ویڈیو بناکر ریلیز کی جائیگی سکندر بدرمیاندادخان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمسایہ ملک سے مجھے ایک فلم میں اداکاری کی آفر بھی ہوئی مگر میں نے انکار کر دیا
انجم شہزاد

شیئرکریں