پنجابی فلم کی ایک بڑی مارکیٹ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا
فلمساز خرم ریاض نے نی فلموں کا پیپرورک کو حتمی شکل دیدی ہے۔انہوںنے سال رواں میں چار سے زائد فلموں
کے سکرپٹس فائنل کرکے میوزک کی ریکارڈنگ بھی شروع کردی ہے۔اس حوالے سے انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بھی میگا بجٹ سے بنائی جانیوالی فلمیں ہیں جن میں اردو کے علاوہ ایک پنجابی فلم بھی شامل ہے۔خرم ریاض نے کہا کہ یہ تمام فلمیں اپنے
میوزک ،سکرپٹ اور پروڈکشن سمیت ہر لحاظ سے معیاری ہونگی کیونکہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے ہمیں ”جیک پاٹ “ جیسی ہی ہلکے پھلکے موضوعات پر فلمیں بنانے کی ضرورت ہے ۔ان فلموں کے سکرپٹ کیساتھ میوزک پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ یہ تمام فلمیں اورینٹل فلمز کے بنیر تلے ریلیز کی جائینگی جبکہ ماہ رواں میں ہی مذکورہ فلموں کے حوالے سے ماہ رواں میں ایک پریس کانفرنس کرینگے جس میں اس کی کاسٹ، ڈائریکٹرز، رائٹرز اور شوٹنگ سمیت تمام تفصیل بتانے کے علاوہ میرے ساتھ کام کرنیوالی پوری ٹیم کا بھی اعلان کرونگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں پنجابی فلم کی ایک بڑی مارکیٹ ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔