محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان،پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان جبکہ مالا کنڈ ڈویژن، سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، بالائی دیر، ہزارہ ڈویژن، مری،گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر مزید برف باری متوقع ہے۔

شیئرکریں