لاہور میں جاری دو روز سے بارش کے بعد ہونے والی ژالہ باری سے موسم مزید ٹھنڈاہوگیا

لاہور میں گزشتہ روز سے ہونے والی بارش کے بعد آج ژالہ باری نے موسم کو مزید سرد کر دیا ژالہ باری سے برف کی سفید چادر ہر طرف نظر آنے لگی جس سے ہوا میں خنکی میں اضافہ ہو گیا شہریوں میں خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا وہ لاہور میں ہونے والی برف باری کو دیکھنے سڑکوں پر نکل آئے اور خوب انجوائے کرتے رہے شہریوں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم غریبوں کے لئے لاہور میں ہیں مری بن گئی ہے مزید یہ بھی کہنا تھا کہ حالیہ بارش اور برف باری کے بعد خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا اور بیماریاں دور ہو جائیں گی ڈاکٹرز کا اس حوالے سے کہنا ہے سردی سے خود بھی بچیں اور اپنے بچوں کو بھی بچائیں گرم کپڑوں کا استعمال کریں اور زیادہ سے زیادہ گرم چیزیں کھائیں سردی کی شدت کے ساتھ ہی سموسے پکوڑے اور مچھلی کی دکانوں پر رش دیکھنے میں آیا
انجم شہزاد

شیئرکریں