اداکارہ اور گلوکارہ میگھا اور انڈین بھنگڑا سٹار ویندرسنگھ کا گانا ” اینڈ ہو گیا ” سوشل میڈیا پر سپر ہٹ ہو گیا

اداکارہ میگھا کی بطور گلوکارہ دوسری ویڈیو “اینڈ ہوگیا “سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہیں سپر ہٹ ہو گئی اس سے پہلے گلوکارہ میگا کی ایک ویڈیو “بارڈر پار “بھی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کی گئی اس میں انڈین بھنگڑا سٹار ویندرسنگھ میگھا کے ساتھ پرفارم کر رہے ہیں جبکہ حالیہ ریلیز ویڈیو اینڈ ہو گیا “سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہیں لاکھوں لائکس لے چکی ہے جبکہ اس ویڈیو میں پرفارم کرنے والی ماڈل و اداکارہ لائبہ خان ویڈیو کی کامیابی پر مبارکبادیں وصول کر رہے ہیں میگھا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں اپنے پرستاروں کی بہت مشکور ہوں جنہوں نے اداکاری کے بعد گلوکاری میں بھی مجھے بہت زیادہ رسپانس دیا ماڈل و اداکارہ لائبہ خان نے کہا میگھا ہمارے ملک کی نامور اداکارہ اور گلوکارہ ہیں ان کے گانے میں پرفارم کر کے بہت اچھا لگا گانے میں کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق ڈریس استعمال کیا ہے یاد رہے کہ اس گانے کے میوزک ڈائریکٹر طارق طافو ہے

اینڈ ہوگیا گانے کے سپرہٹ ہوتے ہیں لائبہ خان بھی سوشل میڈیا پر چھا گئی

شیئرکریں
  • 10
    Shares