فیملی انٹرٹینمنٹ شو کو عوام کی کثیر تعداد پسند کر رہی ہے. وسیم حسن

دی رائل شوود وسیم حسن میں نئی جہت متعارف کروائیں

نعیم بخاری کو اپنا روحانی استاد مانتا ہوں ان کو دیکھ کے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ان خیالات کا اظہار نامور کمپیئر وسیم حسن نے ایک ملاقات میں کیا پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وسیم حسن نے کہا کے میں ہمیشہ سینئرز سے سیکھنے کی کوشش کی ہے اور نعیم بخاری کو اپنا استاد سمجھتا ہوں وسیم حسن نے کہا کہ میرا یہ شو رائل نیوز پر آن ائیر ہے اور عوام کے لئے فیملی انٹرٹینمنٹ لیے ہوئے ہے اس شو کے ذریعے ہم ملک کے ٹیلنٹ کو پروموٹ کر رہے ہیں میری آغاز سے یہی کوشش اور خواہش رہی ہے کہ اپنا ملکی ٹیلنٹ متعارف کروایا جائے وہ چاہے گلوکارہ و اداکارہ و ماڈل ہو یا پنجاب کے کلچر اور اس کے علاوہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے فرد کو اپنے شو میں موقع دیتا ہوں دی رائل شو ود وسیم حسن واحد شو ہے جو عام کامیڈی شوز سے مختلف ہے اس شو میں کسی سیاستدان کو ہٹ نہیں کیا جاتا بلکہ سچویشنل کامیڈی دیکھنے کو ملتی ہے وسیم حسن نے کہا اس شو کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ڈی ڈی بھائی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا عوام کی پسندیدگی اس بات کا ثبوت ہے میں اور میری ٹیم اس بات سے خوش ہیں کہ ہماری وجہ سے لوگوں کے چہروں پر ایک دو گھنٹے کے لیے مسکراہٹ آ جاتی ہے وہ اسٹیشن زیادہ دور میں ضروری ہے اور ایک طرح ہم یہ عبادت کا کام کر رہے ہیں اور ہم کوشش کریں گے کہ اسی طرح عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے رہیں اور ملکی ٹیلنٹ کو پرموٹ کرتے رہے
انجم شہزاد

شیئرکریں
  • 37
    Shares