گلوکار ظفر اقبال نیویارکر کا ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے نیا “وعدہ “

گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے پاکستان آتے ہی ویلنٹائن ڈے کے لئے گانا ریکارڈ کروا دیا۔ تفصیل کے مطابق ظفر اقبال نیویارکر گذشتہ روز امریکہ سے لاہور پہنچ گئے جہاں انہوں نے اقبال ٹاﺅن کے مقامی سٹوڈیو میں ویلنٹائن ڈے کا گیت ”وعدہ تم سے ہے یہ میرا“ ریکارڈ کروا دیا،جس کی کمپوزیشن ساجد علی سجی اور میوزک ارینجر کامران ہیں۔ گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے کہا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ آیا ہوں اور یہاں ایک ہفتہ قیام کرونگا۔ اسی لئے آتے ہی گانا ریکارڈ کروایا اوراب اسلام آباد روانہ ہوجاﺅنگا جہاں سے چند روز بعد واپسی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ اس گانے کا ویڈیو بھی بنایا جائیگا جو جلد ہی سوشل میڈیا سمیت میوزک چینلز پر آن ائیر کردیاجائیگا۔
انجم شہزاد

شیئرکریں