گانے کی شاعری سجاد منظور کی ہے جب کہ میوزک ٹیپو نے ترتیب دیا ہے اور ویڈیو ڈائریکشن نعمان انیس کی ہے
معروف بھنگڑا سٹار گلوکار مظہر راہی نے اپنے نئے گانے شکیرا نجدی کی ویڈیو گزشتہ دنوں مکمل کروائیں جس کی ڈائریکشن نعمان انیس نے دی ہے جبکہ اس گانے کی شاعری سجاد منظور کی ہے اور میوزک ٹیپو نے ترتیب دیا ہے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں مظہر راہی نے بتایا اس ویڈیو میں میرے ساتھ ماڈل اور اداکارہ انمول نور نے پرفارم کیا ہے مظہر راہی کا کہنا تھا کہ اس کی ویڈیو نعمان انیس نے بہت اچھی بنائی ہے میں نے بہت سے ویڈیو ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کیا لیکن نعمان انیس کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا مظہر آئی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ جس طرح میرے پرستار میرے پہلے گانوں کو پسندکرتے ہیں میرے اس نئے گانے شکیرا نجدی کو بھی پسند کریں گے جلد ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی ریلیز کردیا جائے گا مظہر راہی نے کہا کہ میں شوز میں بھی بہت مصروف ہوں جلد ہی بیرون ملک بھی ثقافتی دورے پر جا رہا ہوں بیرون ملک پاکستان کی نمائندگی کرنا اچھا لگتا ہے وہاں جب ہمیں بطور پاکستانی گلوکار سٹیج پر بلایا جاتا ہے تو ایک عجیب سی خوشی حاصل ہوتی ہے
انجم شہزاد