اداکار اداکار ہوتا ہے اس کو پنجابی یا اردو میں تقسیم نہیں کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار ماڈل و اداکارہ ماہاخان نے ایک ملاقات میں کیا ما خان نے کہا کہ میں ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری میں میں مصروف ہوں آغاز ماڈلنگ سے کیا پھر چند کمرشلز میں کام کیا فلموں اور ڈراموں میں مصروف ہونے کے باوجود ماڈلنگ بھی جاری ہے ما خان نے کہا کہ میں نے اداکاری کا آغاز ٹیلی فلم رانگ نمبر سے کیا اس کے بعد فلم بھوک میں کام کیا اور آجکل ڈائریکٹر قمر ملک کی پنجابی فلم لونگ میرے نک دا میں اداکاری کے جوہردکھا رہی ہوں میں یہ ثابت کرنا چاہتی ہوں کہ اداکار زبان کا محتاج نہیں ہوتا میں اردو اور پنجابی دونوں زبانوں کی فلموں میں کام کروں گی اور مجھے اپنی دونوں فلموں سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور انشاءاللہ یہ دونوں فلمیں فلم انڈسٹری میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی
انجم شہزاد

پنجابی فلموں کی کامیابی سے فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی – ماہا خان
شیئرکریں