معروف اداکار رائٹر کمپیئر واسع چوہدری نے کلچرل ایڈوائزری کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا

معروف اداکار رائٹر اور کمپیر واسع چوہدری نے حکومت پنجاب کی طرف سے بنائی گئی کلچرل ایڈوائزری کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیایاد رہے چھ ماہ قبل حکومت پنجاب کی طرف سے کلچرل ایڈوائزری کمیٹی بنائی گئی تھی جس میں 30 سے زیادہ ممبران شامل تھے جن میں معروف فلم ڈائریکٹر سید نور اور اداکار شان جیسے نامور افراد بھی شامل تھے واسع چودھری بھی اس کمیٹی کا حصہ تھے مگر اب انہوں نے اس کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے کیونکہ کچھ معاملات پر انہیں تحفظات تھے کمیٹی کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کیا
انجم شہزاد

شیئرکریں