اصلاحی معاشرتی ڈرامہ “تعلیم” عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا

مصنف و ہدایتکار ایم اے ٹھاکر کا اصلاحی اور معاشرتی ڈرامہ تعلیم آج کل فیملیز کی توجہ کا خصوصی مرکز بن چکا ہے ڈرامہ تعلیم الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم کے حال نمبر2 میں پیش کیا جا رہا ہے ڈرامہ اصلاحی اور معاشرتی پہلو لیے ہوئے ہے جس میں فیملیز کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے ڈرامہ میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ چند دیگر معاشرتی مسائل پر بھی ڈرامے پیش کیے جا رہے ہیں ڈرامے کے اختتام پر بچوں میں تحائف اور قرعہ اندازی کے ذریعے خواتین میں سے کسی ایک خاتون یا مرد کو سونے کی بالیاں بھی تحفہ میں دی جاتی ہے ایم اے ٹھاکر کا اس حوالے سے کہنا ہے اسٹیج ڈرامہ معاشرتی اصلاح کے لیے ہے جس میں فیملیز بھرپور شرکت کرنی ہیں یہ ڈرامہ الحمرا کلچرل کمپلیکس کے تعاون سے بالکل فری عوام کے لئے پیش کیا جا رہا ہے
انجم شہزاد

شیئرکریں