میری 35سالہ ثقافتی خدمات کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا . سید سہیل بخاری

شو آرگنائزر کو بھی حکومت گرانٹ دے اور میری خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے مجھے الحمرا کی باڈی کا ممبر بنایا جائے

محکمہ اطلاعات و ثقافت میں میری 37سال کی ثقافتی ، سماجی ، ادبی اور صحافتی خدمات کسی بھی کیٹیگر ی میں نہیں آتیں، سید سہیل بخاری ۔
ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی ؒ لاہورنے اپنے ایک احتجاجی بیان میں کہا ہے کہ میں 1981ء سے ثقافتی ، سماجی، ادبی اورثقافتی خدمات آج تک انجام دے رہے ہیں جن میں 1983ء سے ایشین ایوارڈز ،1990ء سے ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز ، تسلسل کے ساتھ کیے جارہے ہیں جن میں فلم ، ٹی وی ، سٹیج ، ریڈیو، کے فنکاروں ،تخلیق کاروں، اور زندگی کے ہر شعبہ جات کے افراد و شخصیات کو انکی خدمات پر ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے۔ اسی طرح اعترافِ فن ، اور اعتراف خدمت کی تقریبات ،قومی تہوارپر ثقافتی تقریب ، لیجنڈکے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد تعزیتی ریفرنس ، فلم فیسٹیول ،ڈارمہ اور دیگر ثقافتی ادبی خدمات سر انجام دے رہاہوں۔ اور کسی بھی قسم کی مالی معاونت حکومت سے آج تک نہ لی۔ سید سہیل بخاری نے کہا کہ لاہور آرٹس کونسل )الحمراء (نے ایک فلم کی مالی سپورٹ کیا وہ کس کیٹیگری میں کیا۔ وہ ایک کمرشل فلم تھی اس کابھی بتایا جائے۔ ایک کروڑ روپے ناہید اختر کو دیا گیا جو کلو کے حساب سے سونا پہن کر آئی ہوئی تھی اور امدادی چیک وصول کرکے گئی وہ بھی الحمراء کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو سمری بھیجی گئی اس طرح کے اور کئی واقعات ہیں۔
سید سہیل بخاری نے کہا کہ لاہور آرٹس کونسل (الحمراء) کو ہر شخص نے اپنی جاگیر سمجھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی ایسوسی ایشن کے لئے فنڈز کی درخواست نہیں دی میں نے انفرادی طور پر اپنی خدمات کے مد نظر رکھتے ہوئے مالی سپورٹ کی درخواست دی اور کہا گیا کہ میں کسی بھی کیٹیگری میں نہیں آتا ۔ اس سے ثابت ہو تا ہے کہ میں نے 37سال اپنا وقت اور سرمایہ ضائع کیا ہے۔
سید سہیل بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ مالی سپورٹ کی کیٹیگری میں ایونٹ آرگنائزر اور ثقافتی تنظیموں کے عہدیداران کو بھی شامل کیا جائے اور سرکاری گرانٹ کارکردگی کی بنیاد پر دی جائے رجسٹریشن کی بنیاد پرنہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لاہور آرٹس کونسل (الحمراء ) کی کورنگ باڈی میں نمائندگی دی جائے۔

شیئرکریں