بطور چائلڈ سٹار اپنی منفرد شناخت بنائی- حمنہ عامر

ڈرامہ سیریل اور فلم لوڈویڈنگ کے بعد ڈراموں اور فلموں کی لائن لگ گئی

حمنہ عامر پاکستان کی وہ ہونہار چائلڈ آرٹسٹ جس نے مختصر عرصے میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت اپنی ایک منفرد شناخت بنا لی ہے حمنہ عامر کا تعلق لاہور سے ہے وہ اب تک کافی ڈراموں اور چند فلموں میں کام کرچکی ہیں حمنہ عامر نے ایک ملاقات میں بتایا میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں جیو کے دو ڈرامے کر رہی ہوں جب کہ فلموں کے لیے بھی آفرز آ رہی ہیں جلد ہی ڈراموں کی ریکارڈنگ کے لئے کراچی بھی جاؤں گی یاد رہے کہ حمنہ عامر کے اب تک جو ڈرامے آن ائیر
ہوچکے ہیں ان میں گھگی، سنگت “زندگی مجھے تیرا پتا چاہیے” اس چاند پہ داغ نہیں “اور جگنو “شامل ہیں جب کہ جن فلموں میں کام کیا ان میں” لوڈ ویڈنگ *شامل ہیں جبکہ بہت سے فلموں کی آفرز بھی ہیں حمنہ عامر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سینئرز نے ہمیشہ میرے ساتھ پیار کیا سینئرز کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے آج اس مقام پر ہوں

رپورٹ : انجم شہزاد

شیئرکریں