“جیڑی گل تو کرنی” نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ممتاز علی

گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہیں ایک کروڑ سے زیادہ لائکس ملے
رپورٹ : انجم شہزاد

تیڈا حق بنڑدے ،ڈھولا
ملتان دا ،جیسے گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار ممتاز علی کا نیا گانا “جہڑی گل تو کرنی”سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہیں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ گیا چند دنوں میں ایک کروڑ سے زیادہ لائیکس حاصل کر لئے ممتاز علی نے ایک ملاقات میں بتایا کہ میں گزشتہ دنوں لندن کے ثقافتی ٹور پر گیا ہوا تھا ابھی حال ہی میں واپس آیا ہوں جلد اس گانے کی ویڈیو بناکر ریلیز کروں گا پہلے میری جو ویڈیوز ریلیز ہوئی ہے وہ مختلف شوز کی ہیں اب اس کی باقاعدہ آفیشل ویڈیو بنا کر جلد ہی ریلیز کر دوں گا ممتاز علی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ نئے گلوکار میرا گانا دوبارہ ریکارڈ کرکے اس کی ویڈیوز بنانے کے چکر میں ہے میں ایسے گلوکاروں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں اس پر قانونی کارروائی کرنے کا حق رکھتا ہوں اس لیے ایسا کوئی بھی عمل کرنے سے گریز کیا جائے ممتاز علی نے کہا کہ اس کی ویڈیو نہ بنانے کی ایک یہ بھی وجہ تھی کہ یہ گانا ہمسایہ ملک کی ایک پنجابی فلم کے لیے سلیکٹ ہو چکا ہے اور وہاں پر بھی اس فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور وہ ویڈیو بھی جلد ہی مارکیٹ میں آ جائے گی

شیئرکریں