جیک پاٹ جیسی فلم سے ڈیبیو کرنا اعزاز کی بات ہے صنم چوہدری اور نور حسن کا کا فلم جیک پاٹ کی کامیابی پر اظہار مسرت

فلم بینوں کی محبت کا شکریہ جنہوں نے ہماری کاوش کو سراہا رہے ہیں، ”جیک پاٹ“ جیسی فلم کے ذریعے ڈبیو کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ان خیالات کا اظہار اداکارہ صنم چوہدری اور نورحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم ہر فنکار کا ڈریم ہوتا ہے،آفرز تو کافی ہورہی تھیں مگر کرداروں سے مطمئن نہیں تھے ۔ اس لئے جب فلمساز خرم ریاض نے فلم ”جیک پاٹ“ کے لئے کہا تو اس کی کہانی اور کرداروں نے بے حد متاثر کیا۔انہوں نے کہا کہ صنم چوہدری کیساتھ بطور ہیرو پردہ سکرین شیئر کرنا اچھا لگا کیونکہ ہم متعدد ڈرامہ سیریلز میں اکٹھے کام کرچکے ہیں۔اس فلم کا ہرکردار اپنی مثال آپ ہے مگر جاوید شیخ کا کردار ”جو جو جانتا ہے“انتہائی دلچسپ اور یاد رکھا جانیوالا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جو تھائی لینڈ کے فوکھٹ جزیرہ اور جیمز بانڈ آئی لینڈ میں فلمائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صنم چوہدری اور مجھ پر فوکھٹ جزیرہ میں فلمایا جانیوالا گیت” شکریہ شکریہ“ہماری شناخت بن گیا ہے۔صنم چوہدری اور نورحسن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”جیک پاٹ“ کا اگر پارٹ ٹو بنایا گیا تو اس کا حصہ بن کر خوشی ہوگی ۔

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں