ماڈلنگ کی بہت سی آفرز ہیں مگر اب زیادہ توجہ گلوکاری پر دے رہی ہوں . سمیرا شمع

اب میوزک البم کی ریلیز کا دور نہیں بلکہ اب سارے سنگرز سولو سونگ ہی ریلیز کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ماڈل گلوکارہ سمیرا شمع نے ایک ملاقات میں کیا سمیرا شمع نے ایک سوال کے جواب میں کہا ماڈلنگ کی آفر اب بھی ہو رہی ہے لیکن میرے پاس اتنا ٹائم نہیں کیونکہ میں اب گلوکاری میں زیادہ مصروف ہوں سمیر آسماں نے کہا کہ میرے پہلے البم کی کامیابی کے بعد میرا سونگ سائیاں سائیاں بہت زیادہ ہٹ ہوا تھا جبکہ آجکل میرے سونگ گلوکار ظہیر لوہار کے ساتھ آجا نج لے اسی دونوین کلے بہت ہٹ جا رہا ہے جبکہ تنویر بغدادی کے ساتھ گانا عشق نچاندا اور میرے سونگ رابطے کیوں سجن نال کٹے اور دیوانی ہوں میں یار کی بہت جلد ریلیز ہوں گے جن سے مجھے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں میرے پرستار میرے ان کانوں کو بھی اسی طرح پسند کریں گے سمیرا شمع نے کہا کہ میں اکثر شوزمیں بھی پرفارم کرتی رہتی ہوں اور مجھے بہت سے ایوارڈز بھی مل چکے ہیں مگر اصل ایوارڈ پرستاروں کی پسندیدگی ہے سمیرا شمع نے کہا کہ اب گانا سننے کی نہیں بلکہ دیکھنے کی چیز بن چکا ہے اس لئے میں اپنے آنے والے ویڈیوز پر بڑی توجہ دے رہی ہوں کیونکہ اچھاویڈیو گلوکار کی کامیابی کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے
انجم شہزاد

شیئرکریں
  • 417
    Shares