فلم ٹی وی اور اسٹیج کی نامور اداکارہ مدھو آجکل ملتان کے سنگم تھیٹر میں پروڈیوسر چوہدری اعجاز اور ہدایتکار اعجاز چندا کے ڈرامے لاڑا زیرو میٹر میں پرفارم کررہی ہیں جس میں ان کے ساتھ ہیرا بلوچ رینا ایرانی سپنا راج لیلی راج صندل چودھری زاہد منہاز فہد اعوان سکندر بھٹہ مظہر احسن پرفارم کر رہے ہیں لاڑ زیرو میٹر میں مدو کی پرفارمنس کو خوب سراہا جا رہا ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں پرفارم کر چکی ہوں مگر جو پیار لاہور اور ملتان میں ملتا ہے ایسا کہیں نہیں اسی لئے پرستاروں کے پیار کی خاطر بار بار ملتان آکے پرفارم کرتی ہیں
شیئرکریں