طاہر جبار نے اپنی نئی شارٹ فلم’’ٹریو فرینڈ‘‘سوشل میڈیا پر ریلیز کردی۔

معروف اداکار،گلوکار،ہدائتکار طاہر جبار نے اپنی نئی شارٹ فلم’’ٹریوفرینڈ‘‘ سوشل میڈیا پر ریلیز کردی۔تفصیلات کے مطابق یہ فلم ٹی جے پروڈکشن کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کی گئی ہے اس فلم کے رائیٹر ڈائریکٹرپروڈیوسر،گلوکار و ہیرو طاہر جبار خود ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں حمیرامغل اور علی شاہ بھی شامل ہیں۔ایک ملاقات کے دوران طاہر جبار نے بتایاکہ ٹی جے پروڈکشن نے ہمیشہ سوشل ایشوزپر پروڈکشنز تیار کی ہیں جس میں کوئی نہ کوئی پیغام چھپا ہوتا ہے اور معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مذکورہ شارٹ مووی بھی اسی تسلسل کا حصہ ہے۔طاہر جبار نے کہاکہ ان کی اپنے پرستاروں سے گذارش ہے کہ وہ اس فلم کو زیادہ سے زیادہ دیکھیں اور شئیر کریں تاکہ زیادہ لوگوں تک یہ پہنچ سکے۔طاہر جبار نے مذید کہاکہ وہ اپنے اس تسلسل کو جاری رکھیں گے اور معاشرتی مسائل اور برائیوں کی نشاندہی کرتے رہیں گے۔

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں