ربیعہ منہاس نے میڈم نورجہاں ،نصرت فتح علی خان کے بعد نازیہ حسن کو بھی ٹریبیوٹ پیش کردیا۔

نازیہ حسن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے ان کا گانا’’بوم بوم‘‘ ریمکس کردیا، ان دنوں میوزیکل شوزمیں مصروف ہوں۔ربیعہ منہاس

معروف فیشن ڈیزائنرو گلوکارہ ربیعہ منہاس نے میڈم نورجہاں اور استاد نصرت فتح علیخان کے بعد نازیہ حسن کو بھی ٹربیوٹ پیش کردیا،تفصیلات کے مطابق ربیعہ منہاس جنہوں نے فیشن انڈسٹری میں اپنا نام بنایا تھا اور اب بطور گلوکارہ بھی اپنا امیج بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں انہوں نے اپنے گلوکاری کے آغاز میں ہی میڈم نورجہاں اور استاد نصرت فتح علیخان کے گیت ریمکس کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا تھا جنہوں نے کافی مقبولیت حاصل کی تھی ۔اب انہوں نے معروف پاپ سٹارگلوکارہ نازیہ حسن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے ان کا سپر ہٹ گانا’’بوم بوم‘‘ ری مکس کردیاہے ہے جسے انہوں نے پی ٹی وی کے مارننگ شو’’مارننگ ود جگن‘‘میں پرفارم بھی کیا جسے بیحد پسند کیا گیا۔ان دنوں وہ مقامی سٹوڈیو میں وہ ان کے مذید گانے بھی ریمکس کرنے کی تیاریاں مکمل کر چکی ہیں۔ایک ملاقات کے دوران ربیعہ منہاس نے بتایاکہ الحمد اللہ وہ بطور گلوکارہ اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکی ہیں اور بطور گلوکارہ اپنے پرستار بھی بنا چکی ہیں جو ان کی پرفارمنس کو سراہ رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان دنوں وہ مختلف ٹی وی چینلز کے میوزک اور مارننگ شوزمیں شریک ہو رہی ہیں اور اپنے گانے پرفارم کررہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ مختلف شہروں میں منعقد ہونیوالے میوزیکل شوزمیں بھی پرفارم کررہی ہیں جہاں پر انہیں بیحد پسند کیا جارہاہے۔ربیعہ منہاس نے مذید کہاکہ وہ گلوکاری کی باقاعدہ کلاسز بھی لے رہی ہیں تاکہ مکمل طور پر اس کے اسرارورموز سیکھ سکیں بہت جلد وہ اپنا نیا گانا بھی تیار کریں گی جس کا باقاعدہ ویڈیو بھی بنایا جائیگا اور انشاء اللہ ان کے پرستاروں کو یہ ویڈیو بہت بھائے گا۔
انجم شہزاد

شیئرکریں
  • 15
    Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں