حنا ملک کا نیا ویڈیو سونگ’’ماہی گھر آجا ‘‘مکمل ہوگیا جلد ریلیز ہوگا۔

حنا ملک کا نیا ویڈیو سونگ’’ماہی گھر آجا ‘‘مکمل ہوگیا جلد ریلیز ہوگا۔

وائس آف پنجاب اور وائس آف کشمیر کا ٹائیٹل حاصل کرنے والی فوک گلوکارہ حنا ملک کا نیا ویڈیو سونگ’’ماہی گھر آجا‘‘ مکمل ہوگیا،جلد ریلیز ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو سونگ کی ڈائریکشن سمیع ملک نے دی ہیں جبکہ اس کا میوزک کامران اختر نے ترتیب دیا ہے اس گانے کی شاعری نامور شاعر خضر حیات مون نے لکھی ہے جبکہ تکنیکی سہولیات اور کیمرہ مین وکی بابو ہیں۔اس ویڈیو کو بہت جلد وکی بابو ریکارڈذ ریلیز کررہے ہیں۔ایک ملاقات کے دوران حنا ملک نے بتایاکہ ان کا یہ سرائیکی گیت ہے جو کہ انہوں نے خصوصی طور پر اپنے سرائیکی پرستاروں کے لیئے تیار کیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ ان کا یہ سرائیکی گیت ان کے پرستاروں کو بیحد پسند آئیگا۔
انجم شہزاد

شیئرکریں