سچا پاکستانی ہوں اخبار میں لگائی جانیوالی خبر بے بنیاد ہے۔ ڈاکٹر اعجاز وارث

سچا پاکستانی ہوں اخبار میں لگائی جانیوالی خبر بے بنیاد ہے۔ ڈاکٹر اعجاز وارث

میں نے بھارتی فلمسٹارز کی تصویر فیس بک پر شئیر کی تھی جس میں انڈین فلمسٹارز کے ساتھ بھارتی وزیر اعظم مودی بھی تھے۔
میں نے بھارتی فلمسٹارز کی تعریف کی تھی مودی کو پسندیدہ شخصیت نہیں کہا تھا خبر محض پراپیگنڈہ ہے۔آرجے

پاکستان کے نامور آر جے ڈاکٹر اعجاز وارث نے اپنے خلاف لگنے والی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ خبر بالکل بے بنیاد اور جھوٹ پر مشتمل ہے میں نے مودی کو کبھی بھی اپنی پسندیدہ شخصیت نہیں کہا۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر اعجاز وارث نے کہاکہ وہ سب سے پہلے پاکستان کے نعرے پر سختی سے کاربند ہیں اور ایک سچے پاکستانی ہیں انہوں نے گذشتہ روز فیس بک پر ایک تصویر شئیرکی تھی جس میں انڈین فلمسٹار زکے ساتھ ساتھ بھارتی وزیر اعظم مودی بھی تھے انہوں نے اس پر لکھا تھا کہ ان کے پسندیدہ فلمسٹارز ایک ساتھ ہیں کسی نے ان پر کمنٹ کیا کہ مودی کے بارے میں کیا خیال ہے جس پر میں نے جواب دیا تھا کہ اسے کون دیکھ رہاہے۔ڈاکٹر اعجاز وارث نے کہاکہ انہیں اپنے خلاف لگنے والی خبر دیکھ کر افسوس ہوا ہے اخبار کو خبر لگانے سے پہلے اس کی حقیقت اور سچائی کا پتہ کر لینا چاہیئے تھا۔اس خبر کو دیکھ کر ان کے پرستاروں کو بھی دکھ ہوا ہے کیونکہ یہ خبر بالکل بے بنیاد اور ان کے خلاف پراپیگنڈہ ہے وہ سب پاکستانیوں کی طرح ایک سچے پاکستانی ہیں اور کبھی بھی پاکستان مخالف لوگوں کو اپنی پسندیدہ شخصیت نہیں بنا سکتے ۔ڈاکٹر اعجاز وارث نے مذید کہاکہ وہ ان دنوں بحرین میں ہیں انشا ء اللہ جلد واپس پاکستان آئیں گے۔
انجم شہزاد

شیئرکریں
  • 6
    Shares