معروف ڈھول پلیئر عرشمہ مریم کی سالگرہ تقریب ساتھی فنکاروں نے پرفارمنس سے سماں باندھ دیا

معروف ڈھول پلیئر عرشمہ مریم کی سالگرہ تقریب ساتھی فنکاروں نے پرفارمنس سے سماں باندھ دیا

ساتھی فنکاروں نے پھولوں اور تحائف کے انبار لگا دیے

گلوکارہ بشریٰ ماروی احمد نواز شہزاد فراموش بابر انجم اور حمیراارشد نے اپنی پرفارمنس سے منچلوں کو بھنگڑے ڈالنے پر مجبور کردیا

لائبہ خان اور شاہ رخ علی نے بابر انجم کے گانے پر پرفارم تو پورا ہال تالیوں سے ان کا ساتھ دیتا رہا

معروف گلوکارہ اور ڈھول پلیئر عرشمہ مریم کی سالگرہ تقریب گزشتہ دنوں لاہور کے مقامی شادی ہال میں منائی گئی جس میں عرشمہ مریم کے فیملی کے افراد کے علاوہ 24 سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد میں شرکت کی عرشمہ مریم اور ان کی والدہ سب مہمانوں کا استقبال کرتی رہیں ساتھی فنکاروں اور فیملی کے افراد نے عرشمہ مریم کے لئے پھولوں اور تحائف کے انبار لگا دیے فیملی فرینڈز اور فنکاروں نے مل کے عرشمہ مریم کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا تو ہر طرف ہیپی برتھ ڈے ٹو یو کی آوازیں گوجنے لگی سالگرہ تقریب میں جن نمایاں افراد نے شرکت کی ان میں احسن ملک بلاول علی خان ناصر بیراج بشریٰ ماروی لائبہ خان شاہ رخ علی احمد نواز بابر انجم عدیل ملک مختار احمد غلام عباس زوہیب رمضان بھٹی اصغر بھٹی شکیل احمد خان نوید بخاری عباس رائے مظہر راہی اظہر بٹ خرم ڈی ڈی بھائی اعزاز قریشی ‏‏‏‏میجر نوید چیمہ چوہدری اشفاق وڑائچ اور قبولہ شریف سے خصوصی طور پر سید فہمید کمال گیلانی نے بھی شرکت کی جبکہ میڈیا نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی اور کوریج کی میڈیا سے جن نامور افراد نے شرکت کی ان میں وحید اقبال صدف نعیم طاہر بخاری ٹھاکر لاہوری زین مدنی نعیم حنیف اے ار گل شہزاد فراموش آصف جاوید اور دیگر شامل تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عرشمہ مریم کی والدہ نے کہا ہم میڈیا کے مشکور ہیں جو ہماری ایک کال پر آجاتے ہیں کیونکہ آج عرشمہ مریم جو کچھ بھی ہے وہ میڈیا کی مرہون منت ہے اس لیے ارشمہ کی سالگرہ میں ہمیشہ میڈیا کو انوائیٹ کرتے ہیں سالگرہ تقریب میں بشریٰ ماروی احمد نواز شہزاد فراموش اور حمیرا ارشد میں پرفارم بھی کیا بشریٰ ماروی اور حمیرا ارشد کی پرفارمنس کے دوران ہال میں موجود افراد ویڈیوز بناتے رہے اور بھنگڑے ڈالتے رہے عرشمہ مریم نے ساتھی فنکاروں اور فیملی کے افراد کا شکریہ ادا کیا کیک کٹنگ کے بعد مہمانوں کی پرتکلف کھانے سے تواضع کی گئی اس موقع پر ساتھی فنکاروں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات ہوتی رہنی چاہیے کیونکہ یہ سب مل بیٹھنے کا بہانہ ہوتی ہیں اور ہم سب فنکار ایک دوسرے کے لئے فیملی کا درجہ رکھتے ہیں اور ہمارا زیادہ وقت ساتھ گزرتا ہے اس لئے ہم ایک دوسرے کے خوشی اور غم میں شریک ہوتے ہیں عرشمہ مریم نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی میری سالگرہ تقریب میں میری فیملی اور شعبے سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی میں آئندہ بھی ایسی تقریبات کرواتی رہوں گی

رپورٹ و تصاویر انجم شہزاد

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں