
پرستاروں کا پیار ہے کہ لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی پرفارم کرنے کے لیے جاتی ہوں ابھی حال ہی میں گجرات میں سٹیج ڈرامے میں پرستاروں نے میرے کام کو بہت زیادہ سراہا جس پر میں اپنے چاہنے والوں کی مشکور ہوں پرستاروں کی پسندیدگی فنکار کے لئے آکسیجن کا درجہ رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار زویا بلوچ نے ایک ملاقات میں کیا زویا بلوچ نے کہا کہ اب جلد ہی میں ستارہ تھیٹر گجومتا میں پرفارم کروں گی ستارہ تھیٹر کے چیف ایگزیکٹیو حاجی محمد شفیق اور پروڈیوسر فیصل چوہدری کے ساتھ نئے سٹیج ڈرامے کے لئے معاملات طے پا گئے ہیں زویا بلوچ نے کہا میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں میں نے ہمیشہ اپنی پرفارمنس سے اپنا نام اور مقام بنایا ہے
شیئرکریں